Showing posts with label Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Pakistan. Show all posts

19 April 2026

کاش کبھی باتوں سے ہی کام ہوا کرتےیقین محکمکہ زمانے میں صرف ہمارے ہی نام ہوا کرتے۔۔۔

‏السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کاش کبھی باتوں سے ہی کام ہوا کرتے
یقین محکم
کہ زمانے میں صرف ہمارے ہی نام ہوا کرتے۔۔۔

شروع شروع میں سوشل میڈیا پہ ا کر اپنی بات کو کرنا لوگوں کی بات کو سننا اور ان کے ساتھ گفت و شنید کرنی۔۔ اس میں بہت دلچسپی اور بہت اچھا لگتا تھا کہ شاید ہم بات کر کے اور اسی طرح اپنے ارد گرد کا ماحول چینج کر سکتے ہیں۔

لیکن یہاں ا کے پتہ چلا کہ یہاں بھی دوسرے لوگوں کی طرح صرف باتیں زیادہ اور کام بہت کم صرف یہاں گنتی چلتی ہیں قصے کہانیاں چلتی ہیں اور جہاں ایکشن کی بات اتی ہے یا کوئی کام کی بات اتی ہے تو بھی اج کیا کام کیا، کیا پلان بنایا کیا کام ہونا چاہیے، کہاں تک ہوا، اگے کیا کرنا ہے اس طرح کی کوئی بھی ایکٹیوٹی دور دور تک نظر نہیں اتی۔۔

جبکہ کوئی بھی چیز کوئی بھی گفتگو اگر وہ کام میں نہیں بدلتی یا وہ گفتگو کا اینڈ رزلٹ پروگریس نہیں ہے تو وہ محض صرف باتیں اور اس کا کوئی حاصل نہیں وہ اپ 24 گھنٹے کریں سال کے 365 دن کریں اس سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں۔

اس لیے میرا دل چوپٹ ہو چکا ہے روز آ کر سیم باتیں، کہانی سننا سنانا یہ بہت مشکل بات ہے۔

شاید یہ میرے لیے بہت غلط ہو شاید میں پورا سمجھ نہ پایا ہوں شاید کہیں یہ میری کمزوری ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہی ایکٹیوٹی وہی لوگ وہی تنظیم کچھ نہ کچھ مثبت کردار ادا کر سکتی ہے جو کچھ کرنے کے دم پہ ہے اور جو کچھ کرتی ہے کرنے کے بعد اپنے موضوعات کے اوپر اپنے کارکردگی کے اوپر گفت و شنید کرے تو اس میں جوش جذبے سے انے اور کام کر کے اور کرنے والوں کے کام سن کے دیکھ کے ایک جوش بڑھتا ہے
لیکن روز کی بنیاد پر وہی باتیں، الزامات یہ چیزیں کانوں کو بھی بھاری لگتی ہیں اور اپنے دماغ کو بھی۔۔

اللہ کرے اگر میں کہیں غلط ہوں تو اللہ مجھے راستہ دکھائے اور اگر یہ پوسٹ پڑھنے والے یا وہ دوست جو یہ سمجھتے ہیں یا سوچتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے تو اسی طرح اگے بڑھ کے مل کے اس معاشرے کی بھلائی کے لیے سیکھنے سکھانے کے لیے ایک دوسرے کے فائدے کے لیے اگر کچھ کام کیا جائے اور وہ ساتھ مل کر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے مشورے اپنی کارکردگی یا جو بھی ان کے ذہن میں کچھ ہے وہ بتائیں اور مل کر کچھ کر سکیں۔

اکیلے اکیلے کرنے سے ایک ٹیم کا ایک گروپ کا کرنا زیادہ موثر و اثر انداز ہوتا ہے۔
اکیلا کرنا صرف ایک ہوتا ہے جیسے دو کرنے سے 11 اور ایک ٹیم کے کرنے سے پورا اثر ہوتا ہے۔

کیونکہ اگر اپ اسلام کے رویے کو دیکھیں تو اس میں بھی جماعت کی بات کی گئی ہے اور جماعت ہمیشہ گروپ اور گروہ کو بولا جاتا ہے جمعہ بھی بڑی مسجد میں پڑھنے کا اسی لیے بولا ہے کہ بڑی جماعت کریں اور بڑی جگہ کے اوپر مشورے اور مشاورت کریں تاکہ اس کا امپیکٹ پورے معاشرے پے ہو۔
اللہ ہمیں سمجھنے سمجھانے سوچنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لیکن ہمیشہ کی طرح وہی خدشہ کہ لوگ ائیں گے پڑھیں گے سنیں گے اور چلے جائیں گے۔۔
ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔

امین ثم امین

میاں عرفان احمد صدیقی

‎#Pakistán ‎#اسلامزندہباد ‎#پاکستانزندہباد

24 December 2025

عمران خان



السلام علیکم 
مجھے ایک اطلاع ملی ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے یہ کہاں تک سچ ہے اس کا مجھے پتہ نہیں نہ ہی میرے پاس کوئی ایسی  انفارمیشن  ایویڈنس ہے  جس سے میں اس کو ویریفائی کر سکوں 
اس کے متعلق میں نے انٹرنیٹ پے سرچ کرنے کی کوشش کی اس کا مجھے کوئی ان لائن ثبوت بھی یا کوئی واقعہ بھی نظر نہیں ایا 
اس کا بتانے کا مطلب صرف یہی ہے کہ اگر اللہ نے ہم کو ایک اچھا دوست ایک اچھا لیڈر ایک اچھا انسان ہمارے ساتھ ہمارے پاس بھیجا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہمیں اس سے کچھ نہ کچھ جو ہم سیکھ سکتے ہیں جو فائدہ اٹھا سکیں اس کا فائدہ اٹھائیں 
اور جس چیز سے اپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں سمجھو وہ چیز اپ کے فائدے کی ہے جو چیز اپ کے فائدے کی ہوتی ہے اس کی حفاظت کرنا اس کی کیئر کرنا یہ بھی ہمارے پاس اٹومیٹکلی لازم ہو جاتا ہے 

خبر ہے عمران خان کے متعلق"
یہ جو سنڈے گزرا ہے اس سنڈے کو عمران خان کے ساتھ جیل کے اندر کچھ مس ہیب ہوا ہے"  

 وہ کیا ہے اس کا مجھے پتہ نہیں لیکن جس پیرائے میں اس بندے نے بات کی ہے وہ سیریس نوٹ ہے
 تو برائے مہربانی اپ اس پہ تھوڑا غور کریں سرچ کریں اور اگر کوئی انفارمیشن  ہے تو شیئر کریں 
تاکہ ہمیں باہر بیٹھے لوگوں کو یہ تسلی اور اچھی اطلاع ملے کہ کوئی ایسا نہیں ہے 

اللہ تعالی کسی بھی حادثے اور کسی بھی مصیبت اور کسی بھی تکلیف سے ہمارے پاکستان کو اور پاکستانیوں کو   محفوظ فرمائے امین 

اور اللہ ہمیں سچ سننے اور سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے امین ثم امین 
شکریہ 
عرفان احمد صدیقی 

https://x.com/gbtrade/status/2013171307710714170

23 December 2025

یہ ریاست ہے یا ماں ہے؟

السلام علیکم
لفظ ماں کے اندر ایک ممتا ہے اگر وہ ممتا ہے اور وہ ممتا کسی کو مل رہی ہے تو وہ ماں ہے اگر ممتا نہیں تو ماں نہیں بلکہ موت ہے وہ اس کی جس کے سر پہے یہ موت منڈلا رہی ہے
جیسے ایک گھر کے اندر چند بچوں کی سگی ماں ہوتی ہے اور چند کی سوتیلی اور جو سلوک اس گھر کے اندر رواں رکھا جاتا ہے سیم یہی کنڈیشن اج پاکستان کی عوام کی ہے جس کے اندر ایک ایسی ماں مسلط ہے جو اس گھر میں ائی نہیں بلکہ کہیں سے بھاگ کر پکڑ کر زبردستی مسلط کی گئی ماں ہے تو جو ایسی ماں ہوگی تو وہاں ممتا کا ہونا یا ممتا کا مطالبہ کرنا یہ ایسا ہی ہے جسے موت کے منہ میں بیٹھ کے زندگی کی دعا کرنا۔
بس اللہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے امین #gbwtrade



28 August 2025

یہ واقعہ صرف ایک نوجوان کو نہیں مارا، بلکہ اس نے پورے معاشرے کو قتل کیا ہے، اس نظام کو قتل کیا ہے۔

یہ واقعہ صرف ایک نوجوان کو نہیں مارا، بلکہ اس نے پورے معاشرے کو قتل کیا ہے، اس نظام کو قتل کیا ہے۔
یہ اُن دیکھنے والوں کی غیرت کو قتل کر گیا ہے جو صرف اسلام کا راگ الاپتے ہیں مگر انسانیت نام کی کوئی چیز اُن کے اندر باقی نہیں۔
ایک فرد سے لے کر نظام چلانے والوں تک سب کچھ گل سڑ چکا ہے، باقی محض تماش بین رہ گئے ہیں۔
افسوس ہے تمہاری سوچ پر، افسوس ہے اس معاشرے پر جہاں آج انسانیت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

aj ka mahol or Islam ki taleem, Pakistan, Pakistani moshra

20 August 2025

تفصیل (تفصیلی نکات): آزادی اور آج کا پاکستان - کیا آج کا پاکستان ہمارے بزرگوں کا پاکستان ہے؟

آزادی اور آج کا پاکستان  - کیا آج کا پاکستان ہمارے بزرگوں کا پاکستان ہے؟


اگست14  کیا صرف آزادی کا دن ہے یا یہ دکھ بھری قربانیوں اور افسوسناک واقعات کی یاد کا دن بھی ہے؟ 

کیا وہ لوگ جو پاکستان کی سرزمین پر پہلے سے رہتے تھے اور وہ جو ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے،

 دونوں کی خوشیاں اور دکھ برابر تھے؟ 

کیا جو لوگ پاکستان میں ہی رہ گئے اور جنہیں ہجرت نہ کرنی پڑی، وہ ہجرت کرنے والوں کے غم کو محسوس کر سکتے ہیں؟

کیا کبھی کسی نے کسی موقع پر ان مہاجرین کی قربانیوں پر دو لفظ ہمدردی یا حوصلے کے کہے؟


 چاہے اپنوں کا خون بہے یا پرایوں کا، خون تو خون ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ انسانیت کا قتلِ عام دونوں طرف ہوا۔ یہ وہ درد ہے جسے صرف وہی جانتا ہے جو اس سے گزرا ہو، باقی لوگ چاہیں بھی تو اس احساس کی گہرائی کو نہیں سمجھ سکتے۔

 یہ احساس اللہ تعالیٰ ہر کسی کو نہیں دیتا۔

میری دعا ہے کہ اللہ سب انسانوں کو اپنی اپنی جگہ پر سکون، محبت اور چارہ گری کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

آمین ثم آمین۔


اسی طرح میری فیملی بھی ہریانہ، ضلع کرنال کے کچھ علاقے، مثلاً کھارو کھیڑا اور رتن گڑھ سے ہجرت کر کے پاکستان آئی تھی۔ جانتے ہیں یہ سب لوگ کیوں آئے تھے؟

 صرف اس لیے کہ پاکستان بن گیا تھا—

ایسا پاکستان جس میں صرف اور صرف انسانیت، مسلمانیّت اور بھائی چارے کا پرچار ہو گا۔


یہی کہ ایک غریب کی ریڑھی سڑک کے بیچوں بیچ ٹوٹ کر پڑی ہو،
 جس سے اس کے خاندان کی روزمرہ کی زندگی چلتی تھی؟

یہی کہ ایک سفید پوش اپنی عزت بچانے کے لیے کونے کھدروں میں پناہ لیتا پھرے؟

"چھور اُچا کا چوہدری تے لوچی رن پردان"


یعنی جب شریف لوگ مایوس ہو کر کنارے ہو جائیں تو پھر بدماش اور لچے لفنگے راج کرتے ہیں۔
جس معاشرے میں پانی کے کولر کے ساتھ گلاس کو زنجیر سے باندھ دیا جاتا ہے—
جس ملک میں کاروبار کا دوسرا نام رشوت، ملاوٹ، بے ایمانی اور دھوکہ دہی بن چکا ہو—

اسے بھی اچھی طرح پتہ ہوتا ہے کہ یہ ملک اب انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہا، کیونکہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے، 
وہ اتنی ہی گہرائی تک یہ جانتا ہے کہ اس نے اس ملک کو کس کس طرح لوٹا ہے۔
اسی لیے انصاف کے اداروں کا ہر سربراہ، اور بڑے سے بڑا سیاستدان، آخرکار اس ملک کو چھوڑ کر باہر ہی نکل جاتا ہے۔


یہ سب لوگ صرف اس لیے پاکستان آئے تھے کہ پاکستان وہ ملک ہوگا جہاں صرف انسانیت، مسلمانیّت اور بھائی چارے کا پرچار ہوگا۔

 جہاں ہم سب بھائیوں کی طرح ایک قوم کی طرح، ایک آسمان کے نیچے، ایک خالقِ حقیقی کا نام لے کر حقیقی آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں گے۔ ایسی دھرتی جہاں نہ کوئی خوف ہوگا، نہ پریشانی۔ اس زمین پر نہ کسی کے حق تلفی کا اندیشہ ہوگا،

 نہ کوئی کسی کو ناحق تنگ کر سکے گا۔

یہ زمین کا ٹکڑا ہم سب کے لیے امن کا گہوارہ بنے گا، اسی لیے اس کا نام پاکستان رکھا گیا تھا۔

لیکن سوال یہ ہے: کیا ہمارے بزرگوں نے اپنا خون آج کے پاکستان کے لیے دیا تھا؟

 کیا آج کا پاکستان وہی پاکستان ہے جو قائداعظم کا خواب تھا؟ 

کیا آج کے حالات، آج کا ماحول، وہی منزل ہے جس کے لیے ہمارے بڑوں نے اپنی زندگیاں قربان کیں اور اپنا خون دیا؟


آج میں اپنے اُن بزرگوں کو کیا جواب دوں گا؟ 

کیا ان کی دی گئی قربانیوں کا یہی مذاق اڑایا جا رہا ہے؟

یہی آج کا پاکستان ہے۔

آج اس ملک میں ایک مشہور پنجابی کہاوت حرف بہ حرف سچ ہو رہی ہے:

اور آج یہی حال ہے۔

آپ کس ادارے کی بات کرتے ہیں؟

 یہاں کون سا ادارہ انصاف دیتا ہے؟

 یہاں تو حالت یہ ہے کہ بڑے بڑے اداروں کے دروازے پر کھڑا ایک چھوٹا سا دربان بھی اُس وقت تک دروازہ نہیں کھولتا جب تک کچھ مل نہ جائے۔

 انصاف اور قانون کے محافظ خود بددیانتی اور لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔  تو پھر عوام کس پر بھروسہ کرے؟


جس ملک کے محافظ ادارے خود کو بہت مضبوط ظاہر کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں ان کی حیثیت اتنی ہے کہ جیسے ہی ان کا سربراہ اپنی نوکری سے فارغ ہوتا ہے، وہ دوڑ کر دوسرے ملکوں میں جا کر سانس لیتا ہے۔

اسی لیے وہ یہاں رہنے کے بجائے بھاگ جانا بہتر سمجھتا ہے۔


سوال یہ ہے: آخر کیوں؟


کیا کبھی آپ نے یہ سوچنے کا موقع پایا ہے کہ آخر بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ کیوں ہمیشہ ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں؟
وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں بخوبی علم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس ملک کے ساتھ کیا کچھ کر دیا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ نظام زیادہ دیر تک چلنے والا نہیں۔ اسی لیے وہ بھاگنے کو ہی اپنی نجات سمجھتے ہیں۔


لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ نظام انسانوں کا بنایا ہوا نہیں ہے،

 اس کائنات کو چلانے والا صرف اور صرف ایک ذاتِ باری تعالیٰ ہے۔


اب سوال یہ ہے کہ کیا ہمیں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر صرف اللہ کی رحمت کا انتظار کرنا چاہیے؟
نہیں، ہرگز نہیں۔ یہ اسلام کی تعلیم نہیں ہے۔


اسلام ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جب ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے تب ہی ہم اللہ کی رحمت کے اہل بن سکیں گے۔

بغیر محنت کے سب کچھ صرف جذباتی باتیں ہیں، وقتی شغل ہیں، اور وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں۔


دنیا کی ہر قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا کلچر اور اپنی شناخت منائے۔ ان کے طریقے الگ الگ ہوتے ہیں۔ 

لیکن اصل فرق یہ ہے کہ وہ اپنی محنت اور قربانی کے ساتھ اپنے جشن کو بامقصد بناتے ہیں۔ 

اگر ہم نے بھی اپنی قربانیوں اور محنت کو زندہ نہ کیا، تو ہمارے تہوار اور جشن صرف رسم بن کر رہ جائیں گے،

 مقصد کھو بیٹھیں گے۔


کیا قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک، اور اس کے باسی عوام کے لیے یہ زیب دیتا ہے کہ وہ اپنی بدترین حالت کو نظر انداز کرکے، حقیقت سے آنکھیں چرا کر، محض شُغل میلہ، ڈانس، لُڈی اور نمائشی جشن منائیں؟

کیا کوئی سنجیدہ اور باعزت قوم ایسا کر سکتی ہے؟
ہرگز نہیں۔ 

یہ سب کچھ دراصل ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں۔

اگر کوئی دلیل ہے تو سامنے لائیے—کیا اس تماشے کا کوئی منطقی جواز دیا جا سکتا ہے؟
کیا دنیا کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں؟


ہمارے اعمال چیخ چیخ کر کہتے ہیں: نہیں! ہم زندہ قوم نہیں بلکہ ایک بے حس، مردہ قوم ہیں۔ اور صرف مردہ نہیں، بلکہ ایسے مردہ سے بھی بدتر جو سرد خانے میں پڑا ہو۔

ایسی قوم جسے نہ اپنے حق کا شعور ہے، نہ قومیت کا احساس ہے، نہ دکھ کا درد ہے، نہ مستقبل کی فکر ہے۔
یہ دراصل ایک ایسا ہجوم ہے جو بس چل رہا ہے اندھوں کی طرح—
بغیر کسی منزل کے، بغیر کسی مقصد کے۔

جہاں ایک دوسرے کو محض جھوٹی تسلیاں اور دلاسے دے کر آگے بڑھا جا رہا ہے: "چلتے رہو، چلتے رہو۔"

لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کب تک؟ 

کیا یہ اندھا سفر ہی ہمارا مقدر ہے؟


خدا کی قسم!  ہم لوگ دیمک کی طرح گہرائیوں میں ڈوبتے جا رہے ہیں۔

 اگر آج بھی ہم سب اپنی حقیقت سے نظریں چرا کر اسی خود فریبی میں زندہ رہے، تو وہ دن دور نہیں جب ہم بھی ایک عبرت ناک تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔ وہ وقت جب دنیا ہم پر ہنسے گی، اور ہم یہ سمجھتے رہیں گے کہ شاید وہ ہمارے ساتھ خوشی منا رہی ہے، مگر حقیقت میں وہ ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔


ایک سادہ سی مثال دیکھ لیجیے:


آپ کبھی کسی کے گھر جائیں، اندر داخل ہوتے ہی آپ کو صفائی، ترتیب اور خوبصورت نشست و برخاست دکھائی دے گی۔

 مگر جیسے ہی اُس گھر سے نکل کر اُس گلی میں قدم رکھیں گے تو اُلٹی تصویر نظر آئے گی—گندگی، کوڑا کرکٹ، بدبو اور غلاظت۔ بازار میں جائیں تو تعفن سے بھری نالیاں اور سڑکوں پر پھیلا کچرا نظر آتا ہے۔

یہ سب کیا ہے؟

 یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس قوم کا معاشرتی شعور ختم ہو چکا ہے۔  معاشرہ مردہ ہو چکا ہے۔ 

 صرف "میں" اور "میرا" باقی رہ گیا ہے:
میرا گھر، میری فیملی، میرا آرام—باقی سب بھاڑ میں جائیں۔


یہی خود غرضی، یہی بے حسی ہمیں لے ڈوبی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ:


  • ایک جیب کترا ہو یا پولیس والا،

  • ایک چھوٹا کلرک ہو یا افسر شاہی،

  • ایک سیاستدان ہو یا وزیرِاعظم،

  • ایک عام وکیل ہو یا سپریم کورٹ کا چیف،

  • یہاں تک کہ ایک سیکورٹی گارڈ ہو یا فوج کا سربراہ—

سب کے سب رشوت، سفارش، لوٹ مار، بددیانتی اور کرپشن کے دلدل میں جکڑے جا چکے ہیں۔


یعنی پورا نظام گل سڑ چکا ہے۔ اور یہ صرف اوپر والوں کا قصور نہیں، بلکہ ہر سطح پر یہی حال ہے۔

 قوم کے اجتماعی شعور اور معاشرتی جڑیں کٹ چکی ہیں۔


آج پاکستان ایک بار پھر 1947 کے دہانے پر کھڑا ہے۔ 


اُس وقت بھی لوگوں نے ہجرت کی، قتل و غارت اور لوٹ مار ہوئی، نہ کوئی پوچھنے والا تھا نہ کوئی سننے والا۔

 آج بھی حالات کچھ مختلف نہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ اُس وقت یہ ابتداء تھی اور آج یہ انجام کی طرف بڑھتا ہوا سفر ہے۔


کیا ترقی ہوئی ہے؟

 آج بھی ایک عام آدمی کو نہ اپنی رائے آزادانہ طور پر بیان کرنے کی اجازت ہے اور نہ اپنے روزگار کا حق۔

 اگر زبان کھولو تو جیل مقدر ہے، اگر محنت مزدوری کرو تو ریڑھی لگانے تک کی آزادی نہیں۔

 کاندھے پر سامان رکھ کر بیچنا بھی جرم ہے۔ 

اور اگر ملک چھوڑ کر جانا چاہو تو ویزہ نہیں دیا جاتا کیونکہ حاکموں کو فکر ہے کہ اگر سب لوگ نکل گئے تو ان کی خدمت کون کرے گا۔


کاروبار؟

 اس پر بھی ایک مخصوص طبقے کی اجارہ داری ہے۔ 

اگر تم کاروبار کرو گے تو تمہیں ٹیکسوں اور پابندیوں کے ذریعے کچلا جائے گا۔

 یہ حق صرف سیاستدانوں کے بچوں، فوجی اداروں یا چند مخصوص لوگوں کو ہے۔

 باقی عوام کے لیے بے عزتی اور محرومی ہے۔

کبھی یہ ملک بڑے بڑے بزنس اور اداروں کے نام سے جانا جاتا تھا—سیگل، راوی، ریحان، اسٹیل مل، پی آئی اے اور نہ جانے کتنے اور۔ آج وہ سب زمین بوس ہیں۔ کیوں؟ 

صرف اس لیے کہ یہ ملک عوام کے لیے نہیں بلکہ چاپلوسوں، خوشامدیوں، فوجی و سیاسی ٹولوں، قانون کے ٹھیکیداروں اور جوٹھے سلامت برداروں کے لیے بچا کر رکھا گیا ہے۔ عام انسان کے لیے نہیں۔


اس میں ایک عام انسان کی صرف اتنی عزت ہے جتنی محلے میں کسی بھکاری کی ہوتی ہے۔ کیا یہ سب لوگ بے قصور ہیں؟ یقیناً نہیں۔

 آپ نے شاید یہ کہاوت سنی ہوگی: "سر پر جیسا کھائے جاؤ اور نکلا جاؤ"۔ اگر نہیں سنی تو اپنے بڑوں سے پوچھ لیں۔

 ہماری قوم بھی کچھ ایسی ہی ہے، بلکہ اس سے بھی بدتر۔ آج ٹی وی یا سوشل میڈیا دیکھ لیں،

 دو ہزار ارب روپے کی کرپشن کی کہانیاں عام ہیں۔

 کاروبار بند، بجلی اور پانی کی کمی، صنعتیں بند، اور کاروبار رک چکے ہوں، تب بھی لوگ انتظار کرتے ہیں 

کہ کوئی آسمانی فرشتہ آئے اور سب کچھ ٹھیک کرے۔ لیکن کیوں؟

 آسمان کو اس کی کیا ضرورت ہے؟ 

اللہ نے بار بار صاف صاف کہہ دیا تھا: محنت کرو، اپنی کوشش کرو، اپنی تقدیر پر چھوڑ دو، ورنہ کوئی امید مت رکھو۔

اللہ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی قوم اپنے دیے گئے کام کرے گی تو اس کی مدد ہوگی، اور اگر نہیں کرے گی تو دوسری قوم کو لا کر اسے بدل دیا جائے گا۔


پتا نہیں یہ سب آج کا مولانا حضرات سمجھ پائیں گے یا نہیں،

 لیکن وہ بھی تو بہت مصروف ہیں۔ ان تمام عوامل کے ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔ میں آپ کو یہ سب یہاں بتا سکتا ہوں۔ 

اگر آج کا امام واقعی امام بننے کے قابل ہوتا تو یہ حالت یہاں نہ ہوتی۔ آپ پوچھیں گے، وہ کیسا ہے؟

 بالکل ویسا ہی جیسے ہمارا نبی ﷺ تھا، جو وقت کی حکومت کے ہاتھ میں نہ آیا لیکن اصول اور تعلیمات کا علم کسی کے ہاتھ نہ جانے دیا۔

آج کے مولانا کی حالت دیکھ لیں، وہ بولتے ہیں کہ مسجد قیامت تک قائم رہے گی، لیکن جو پیچھے سے مسجد گرانے والے ہیں ان کے ساتھ سمجھوتہ بھی ہوا ہے۔

 اگر یہ شامل نہیں تو پھر وہی منظر سامنے آیا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔ کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ پاکستان جیسی زمین پر بھی مسجد اس طرح گرائی جا سکتی ہے؟


ہو سکتا ہے وہ غلط جگہ پر بنی ہو، لیکن جب بن رہی تھی تو کون دیکھ رہا تھا؟

 پھر آج کیوں؟ 

اگر گرانا ضروری تھا تو وہاں کے ناظمین پر اعتماد کیوں نہیں کیا گیا؟

 ایک جگہ کی تعمیر کی وجہ سے دوسری جگہ کے لوگ متاثر کیوں ہوئے؟

 لوگوں کے کاروبار، دکانیں، روزگار سب کا کوئی مناسب انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟

آخر میں، میں کون سا دکھڑا سناؤں؟

 میرا سینہ زخمی ہے۔ اگر میری باتوں سے آپ کے دل کو تکلیف پہنچی، یا نیند حرام ہوئی، یا کسی طرح جھٹکا لگا،

 تو یہ میری خوش نصیبی ہے۔

 اور اگر آپ کے سر پر کوئی اثر نہ ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ میں نے اپنا کام صحیح طریقے سے کیا،

 کیونکہ آخرکار، صرف آپ کا اپنا نصیب ہے۔


میری دعا ہے کہ اللہ مجھے ہمیشہ سچ اور حق کے ساتھ جوڑے رکھے، اور حسن اور نیکی کے راستے میں میرے ساتھ ہو۔ آمین، سبحان اللہ، آمین۔

میری دل کی دعا ہے کہ آپ سب بھی خوش رہیں اور اللہ کی طرف آئیں، کیونکہ یہی ہمارا صحیح راستہ ہے۔

یا اللہ، اس کائنات کے مالک، ہم سب کو اپنے راستے کی طرف رہنمائی عطا فرما۔

 ہمیں حق و انصاف کے راستے سے ہٹنے نہ دینا، اور ہمیں عملی طور پر اپنے فرائض پورے کرنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین، سبحان اللہ، آمین۔

— ایم عرفان احمد صدیقی —


#pakistan #14agust #paksitankiazadi #1947partition #kiyapakistanazadha #azadipakitan







 

19 May 2025

یہ ہم سب کا وطن ہے، اور ہم سب کو اس کا تحفظ کرنا ہے۔

کیا اُن جرنیلوں کا احتساب نہیں ہونا چاہیے جنہوں نے پاکستانی سیاست میں مداخلت کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا؟ جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے فوج جیسے مقدس ادارے کو سیاسی کھیل کا حصہ بنایا، کیا اُن سے قوم کو جواب نہیں لینا چاہیے؟ کیا جنرل ضیاءالحق سے لے کر حالیہ برسوں میں جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے کردار — جن پر سیاست میں غیر آئینی مداخلت اور فیصلوں کے الزامات ہیں — ان سب کا کوئی احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ کیا پاکستان کی موجودہ فوج نے ان سابقہ غلطیوں پر قوم سے معافی مانگی ہے؟ کیا کوئی واضح اعلان کیا گیا ہے کہ مستقبل میں فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی؟ قوم کو صرف یہ یقین دہانی کافی نہیں کہ "ہم غیر سیاسی ہو گئے ہیں" — جب تک عملی اقدامات، شفاف احتساب، اور آئندہ کے لیے ضمانت نہ دی جائے، تب تک ماضی کی غلطیوں کا سایہ حال اور مستقبل پر منڈلاتا رہے گا۔ اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے، تو آئین کی بالادستی، اداروں کی حدود، اور احتساب کا یکساں معیار لازمی ہے — چاہے وہ سیاستدان ہو یا جنرل۔ فوج ہماری ہے — جیسے خاندان ہمارا ہوتا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جسے ہم اپنے خون، پسینے اور کمائی سے پالتے ہیں، اور جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔ لیکن افسوس کہ چند جرنیلوں نے، اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں، فوج جیسے مقدس ادارے کا استعمال کیا — اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ جب عام پاکستانی دن رات محنت کر کے ٹیکس دیتا ہے، تو کیا اسے یہ حق نہیں کہ وہ اُن جرنیلوں یا اعلیٰ افسران سے حساب مانگے جنہوں نے عوامی پیسے کو ذاتی کاروبار، جائیداد اور بیرونِ ملک اثاثوں میں بدل دیا؟ کیوں ایسا ہوتا ہے کہ جیسے ہی احتساب کا وقت قریب آتا ہے، یہی لوگ پورے خاندان سمیت ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں؟ اگر ان کا مقصد صرف پاکستان کی خدمت تھا، تو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہیں اسی ملک میں رہنا چاہیے تھا — لیکن چونکہ انہوں نے لوٹ مار کی ہوتی ہے، اس کا خوف ان کی زبان پر تو نہیں، مگر عمل سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے۔ میرا یہ سوال صرف جرنیلوں سے نہیں — بلکہ ہر اُس اعلیٰ عہدے پر بیٹھے شخص سے ہے، چاہے وہ سیاستدان ہو، جج ہو، بیوروکریٹ یا جنرل — جو پاکستان کو لوٹ کر، ملک کو برباد کر کے خاموشی سے باہر جا بستے ہیں۔ کیا ہم سب جانور ہیں؟ کیا ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم اپنے دیے ہوئے ٹیکس کا حساب مانگ سکیں؟ یہی لوگ جب چاہیں اداروں کا وقار بیچ دیں، آئین توڑ دیں، سیاست پر قبضہ کر لیں، اور پھر جب جواب دہی کی بات آئے تو ’’ادارے کا تقدس‘‘ کا پردہ تان لیں — یہ اب مزید نہیں چلے گا۔ اگر کوئی ان باتوں سے اختلاف رکھتا ہے — تو آئے، بات کرے، دلیل سے بات کرے۔ میں تیار ہوں بات سننے اور کرنے کے لیے۔ میں کسی ایک کا نام نہیں لے رہا — کیونکہ سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔ ہمیں جواب چاہیے۔ ہمیں احتساب چاہیے۔ ہمیں انصاف چاہیے۔ پاکستان کسی کا ذاتی کاروبار نہیں — یہ ہم سب کا وطن ہے، اور ہم سب کو اس کا تحفظ کرنا ہے۔

11 May 2025

**پاکستان اور دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال**

**پاکستان اور دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال** خدارا ہوش کے ناخن لو...! دنیا کتنی تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان اور اس کے کنٹرولرز کس دنیا میں رہتے ہیں؟ دیکھ کر، سن کر افسوس ہی ہوتا ہے۔ آج بلوچستان کے حالات دیکھ لیں، پختونخوا کے حالات دیکھ لیں یا پنجاب کے... ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ کہیں بھی سکون اور تسلی کی کوئی خبر نہیں ملتی۔ کبھی آپ نے غور کیا کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید اللہ ہم سے ناراض ہے... یا پھر ایسا ہے؟ لیکن دوسری طرف اللہ کا فرمان ہے، جو علماء کرام فرماتے ہیں کہ جب اللہ کسی سے خوش ہوتا ہے تو اسے آزمائش میں ڈال دیتا ہے۔ اللہ جس سے محبت کرتا ہے اسے مشکل امتحان سے گزارتا ہے۔ اب آپ لوگوں کو اپنے اندر جھانک کر دیکھنا ہوگا کہ اللہ آپ سے محبت کرتا ہے، اسی لیے آپ سب پر یہ کڑا امتحان ہے... یا پھر اللہ ناراض ہے، اس لیے ہم سب پر یہ مشکل وقت آیا ہوا ہے؟ میں تو صرف اتنا کہہ سکتا ہوں: **"اللہ ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔"** ہم صرف کچھ وقت کے لیے اس دنیا میں ہیں۔ مشکل ہو یا آسانی، یہ سب ختم ہو جانے والا ہے۔ اللہ جس حال میں بھی رکھے، صبر کے ساتھ اس کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنا کام کرتے چلے جاؤ۔ اس طرح کرتے کرتے ایک دن آپ کا وسیع اور اچھا وقت آ جائے گا۔ باقی آپ کے پیچھے آپ کی محنت کے اثرات باقی رہیں گے، جو آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔ یہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔ میرے پاس صرف صبر، محنت اور علم حاصل کرنے کا راستہ ہے۔ اسی علم کی روشنی میں اسلام کی سربلندی کے لیے کام کرنا ہے۔ خالی باتوں سے کچھ نہیں بدلنے والا۔ صرف اللہ کے لیے ایک ہو جاؤ۔ تفرقوں سے باہر نکل آؤ۔ ایک مشن کے لیے اکٹھا ہو جاؤ... اور وہ مشن ہے محنت، ایمان، اسلام اور انسانیت کی بھلائی کے لیے۔ انسانوں کی آسانی کے لیے۔ **یا اللہ! میری اس نادان خواہش کو قبولیت اور کامیابی عطا فرما۔** آمین ثم آمین۔ **- محمد عرفان اے صدیقی** #gbwtrade #PakistanZindabad #IslamicCommunity #UNITYOFISLAM
http://youtube.com/post/UgkxdogGuyjIKB7KRAVzdsO_uVSd9xmQQP-7?si=mOuKE80VxzJ3mLSp

"دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے"

"دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے" بالکل میں اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ "دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے"، لیکن ہماری قوم کو اب گہرائی سے پاکستان کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت پاکستان کی صورتحال گورننس اور سیاسی استحکام کے لحاظ سے انتہائی خراب ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اہم عہدوں پر موجود افراد پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں، اور اس میں کچھ اسٹیبلشمنٹ کے عناصر بھی شامل ہیں۔ ذرا سوچیں، کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایک بھی آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں رہتا ہے؟ نہیں! کیوں؟ یہی حال ججز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کا ہے۔ وہ پاکستان میں رہنا پسند نہیں کرتے، انہیں صرف یہاں حکومت کرنا آتا ہے، یہاں سے لوٹنا آتا ہے، اور پاکستان کو کھانے کے لیے آتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں نہیں رہیں گے تو اس کا مطلب آپ جانتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان رہنے کے قابل نہیں ہے۔ اگر پاکستان کے قانون میں شروع دن سے یہ اصول ہوتا کہ کوئی بھی پاکستانی کسی بھی بہانے ملک سے باہر نہیں جا سکتا اور تمام اعلیٰ عہدے دار ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں ہی رہتے، تو کیا آج پاکستان کی یہ حالت ہوتی؟ ہرگز نہیں۔ کیونکہ اگر مجھے معلوم ہو کہ مجھے یہیں رہنا ہے تو میری مجبوری ہو گی کہ میں اس جگہ کو صاف اور محفوظ رکھوں۔ لیکن اگر مجھے یقین ہو کہ مجھے یہاں نہیں رہنا تو پھر مجھے کوئی پروا نہیں کہ یہاں گندگی ہے یا کچھ اور، مجھے تو صرف اپنی جان بچانی ہے۔ آج ہمیں سب کو مل کر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ آج کا نوجوان پاکستان کے ماحول سے مایوس ہے، یہاں ہونے والی ناانصافیوں سے مایوس ہے۔ پاکستان صرف عمران خان کا نہیں ہے، یہ صرف عمران خان کا پاکستان نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ اس لیے ہمیں سب کو مل کر اب وقت آ گیا ہے کہ جو زیادتیاں پاکستان کے ساتھ ہو رہی ہیں ان کا حساب مانگیں، اور اگر یہ حساب ہمیں نہ ملے تو اس کرپشن مافیا سے چھین لیں جو پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا رہا ہے۔ اب تبدیلی کی ضرورت ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ **- محمد عرفان اے صدیقی** #PakistanZindabad #gbwtrade #PTIchairmanIMRANKHAN

جس طرح ایک کیک کو پاکستان کے جھنڈے کی شکل میں کاٹ کر پیش کیا جاتا ہے،

جس طرح ایک کیک کو پاکستان کے جھنڈے کی شکل میں کاٹ کر پیش کیا جاتا ہے، آج پاکستان کو بھی اسی طرح ٹکڑوں میں کاٹا جا رہا ہے۔ خدا کے واسطے! پاکستان کی خوشیاں ضرور منائیں، لیکن اس کے ساتھ اس کی فکر بھی کریں کہ پاکستان کو ان حالات سے کیسے نکالا جا سکتا ہے۔ یہ کسی اور کا نہیں، ہم سب کا کام ہے، کیونکہ آج آپ جس مقام پر ہیں، یہ صرف اتفاق کی بات نہیں، یہ اتحاد، یکجہتی، اور ایک آواز بلند کرنے کی بات ہے۔ ہمیں ایک ایسی آواز اٹھانی ہوگی جو ہر پاکستانی کو حوصلہ دے کہ سب خود غرض نہیں ہیں، آج بھی پاکستان کے بارے میں سوچنے والے لوگ موجود ہیں۔ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے جس اتحاد کی ضرورت ہے، وہ ہم سب پاکستانیوں کے اندر موجود ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہونا چاہیے — پاکستان! اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہماری کوئی پہچان نہیں۔ پاکستان اگر وجود میں آیا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے۔ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے، کوئی اتفاق نہیں۔ ہر چیز کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے، اور اس مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے میں یہی کہوں گا : **پاکستان زندہ باد!** **پاکستان اور کوریا کی یکجہتی زندہ باد!** **- محمد عرفان اے صدیقی** #PakistanZindabad #gbwtrade #PTIchairmanIMRANKHAN

"پاکستان کی اصل طاقت – عوام"

"پاکستان کی اصل طاقت – عوام" میرے عزیز پاکستانیوں! آج اگر پاکستان نے خود کو درست سمت میں نہ سنبھالا، تو وہ دن دور نہیں، جب خالصتان کے حامی بھی پنجاب کے لیے وہی راستہ اپنائیں گے، جس کی طرف آج کے حالات اشارہ دے رہے ہیں۔ محض افسوس اور جذبات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا! ہمیں خود کو ایک درست، باوقار اور عملی موقف پر لانا ہوگا۔ یہی ایک راستہ ہے اپنے وجود، اپنے وطن، اپنے وقار کو باقی رکھنے کا! اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھے، تو سب سے پہلے ہمیں خود کو اندر سے مضبوط کرنا ہوگا۔ اور یہ تب ہوگا، جب پاکستان اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ یاد رکھو! فوج کی طاقت — عوام کے بغیر ممکن نہیں! سیاستدانوں کی حیثیت — عوام کے بغیر کچھ بھی نہیں! جب عوام ہی اصل طاقت ہیں، تو عوام کو نظرانداز کیوں کیا جا رہا ہے؟ اگر پاکستان کو ایک حقیقی طاقتور ملک بنانا ہے، تو عوام کی مرضی کے مطابق، عوامی انصاف، عوامی قانون، اور عوامی سوچ کے مطابق نظام کو چلانا ہوگا۔ ہمیں ایک ایسا نظام چاہیے جو "عوامی مارشل لاء" کی بنیاد پر ہو — جہاں طاقت عوام کے ہاتھ میں ہو، اور فیصلے عوام کی بھلائی کے لیے ہوں۔ یہی سچ ہے… یہی وقت کی ضرورت ہے! پاکستان زندہ باد! ایم. عرفان علی
#Pakistan #pakistanzindabad #پاکستان# پاکستان زندہ باد http://youtube.com/post/UgkxRIlmnlAmKtf_y8gtNJdmj5Qc6cdOAGba?si=x6ypiMiJcgR4Ve42

We Love India & Indians People's But We Hate Modi & Modi Ideology.

We Love India & Indians People's But We Hate Modi & Modi Ideology. #india #Pakistan #indiapakistandosti #pakindodosti http://youtube.com/post/Ugkx6vqTXTtUZLEF_VyDiEbqvs5zq7JnfJ3d?si=9gr0g28Qi8mWBxTm

22 October 2024

اس سیاست کے میدان میں، آج تک آپ لوگوں کو جھوٹ اور جھوٹی کہانیاں ہی سننے کو ملی ہیں۔ پاکستان بنا ہی جھوٹ پر تھا.........?

وعلیکم السلام، آپ ایک بار یہ تقریر سن لیں، آپ کو پتا چل جائے گا کہ کوئی مسلمان آیا ہے۔ اس سیاست کے میدان میں، آج تک آپ لوگوں کو جھوٹ اور جھوٹی کہانیاں ہی سننے کو ملی ہیں۔ پاکستان بنا ہی جھوٹ پر تھا، جس نے بھی پاکستان بنایا تھا اُس نے سوچا تھا کہ یہ ملک صرف اللہ کے لیے ایک اسلامی ریاست بنے گا۔ لیکن بنتے ہی اسے ہائی جیک کر لیا گیا۔ آج تک میں خود بھی کنفیوز ہوں کہ کیا واقعی یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا؟ اگر واقعی یہ سچ ہے، تو کیا یہ فیصلہ صرف ایک آدمی نے کیا تھا؟ باقی سب کہاں گئے؟ کیا قائداعظم اکیلا تھا؟ اگر وہ اکیلا تھا تو باقی سب کیا کر رہے تھے؟ اُس وقت کی حکومت، فوج، ایجنسیز، اُس وقت کے اہم دینی رہنما، اساتذہ، سب کہاں تھے؟ جس لیڈر نے اسلام کے نام پر ملک لینے کا فیصلہ کیا تھا، اُسے قتل کرنے تک کون آ گیا تھا؟ کس نے ایمبولینس سے تیل نکال کر موت کے منہ میں ڈال دیا؟ کیا قصور تھا؟ کس نے فاطمہ جناح کو گھر میں رات کے اندھیرے میں تشدد سے مارا اور پھر اسے چھپایا؟ کیوں؟ کہیں عوام کو سچ کا پتا نہ چل جائے؟ اگر عوام کو سچ پتا تھا تو کیوں خاموش تماشائی بنی رہی؟ اُس وقت آخر کیا ہوا تھا؟ آج بھی تو وہی ہو رہا ہے۔ عمران خان کی یہ تقریر کا آغاز سن لیں، کیا آپ کو محسوس نہیں ہوتا کہ آپ ایک حقیقی اسلامی ریاست پاکستان میں ہیں؟ کیا یہ کلمہ سنتے آپ کو سکون نہیں مل رہا؟ کیا آپ کو یقین نہیں آ رہا کہ یہ وہی پاکستان ہے جس کا ہمیں بتایا گیا تھا؟ پاکستان کا مطلب کیا؟ "لا الہ الا اللہ"۔ پھر ایسے لیڈر کو جیل میں کیوں رکھا گیا ہے؟ کیوں؟ صرف اس کا قصور یہ ہے کہ وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیا اُس وقت بھی عوام خاموش تماشائی بنی رہی اور رو دھو کر 70 سال گزار دیے؟ اگر اللہ کے کرم سے ایسا لیڈر دوبارہ دیا گیا ہے تو پھر خاموش بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہیں گے؟ اگر آج آپ لوگوں نے خاموش رہ کر اس لیڈر کو کھو دیا تو پھر میں یقیناً یہ سمجھوں گا کہ اس ملک میں عوام اپنی ذات اور آنے والی نسلوں کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ کیونکہ پھر یہ لوگ منافق ہیں، جھوٹے ہیں، جو اپنے منہ سے بولتے ہیں کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ یہ واقعی ایک اسلامی ریاست بنے۔ یقیناً ہم لوگ منافق ہیں، جھوٹے ہیں۔ اور جھوٹے منافق کو کبھی ہدایت نہیں ملتی۔ اللہ کے لیے اپنی ذات کے ساتھ سچے بن جائیں، اپنی ذات کے لیے، اپنی آخرت کے لیے۔ عمران خان کے لیے نہیں، صرف اپنے لیے سچے بن جائیں۔ اگر آپ میں سچ بولنے کی ہمت نہیں ہے تو پھر اُس کا ساتھ دیں جو سچ بولنا بھی جانتا ہے اور سچ کر کے دکھانا بھی۔ ورنہ ایسا ہی بے یارومددگار پھرتے رہیں گے، آپ پر ظلم ہوتا رہے گا اور سننے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ اللہ بھی نہیں سنے گا، کیونکہ جب آپ خود اللہ کے احکام کو جھٹلا دیں گے تو اللہ بھی آپ کو جھٹلا دے گا اور گمراہی میں چھوڑ دے گا۔ خدا کا واسطہ غور کریں، اپنی ذات کو پہچان لیں، اپنی آخرت کی ضرورت کو۔ اللہ ہمیں سچ بولنے، سچ سوچنے، اور سچ لکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین۔ محمد عرفان احمد صدیقی https://vt.tiktok.com/ZSjJAy6j4/

15 September 2023

جناب اگر آپ بھی وہی کرتے جو اب تک کرتے رہے ہیں؟

جناب اگر آپ بھی وہی کرتے جو اب تک کرتے رہے ہیں؟ تم اس کے بارے میں کیوں نہیں سوچتے تم نے یہ کیا کیا ہے؟ بوہتو..بینظیر؟ قائد ملت... فاطمہ جناح...؟ کوئی سوال کب آیا، کب کسی نے پوچھا، کوئی کانفرنس کب ہوئی، کب کوئی خبر آئی، کب کسی صحافی نے سوال پوچھا، کسی چینل نے کب بتایا، کب کسی جج نے اس معاملے کو اٹھایا، کب کوئی جرنل بتائیں، اور اگر کوئی کارروائی کی گئی تو….؟ بھائی کیا آپ میرا انتظار کر رہے ہیں کوئی آپ کو بچانے آ رہا ہے؟ تم کب آئے ہو، کس طرح کے لوگوں کو لے کر گئے ہو… تم نے ایسا کب کیا کسی کے سامنے، تم نے اپنا وقت چھین لیا… کوئی تم میں سے وہ غیر معمولی ہے… تم غلام بنے ہو تو اپنی ماں کی عزت کی۔ تم نے اس کی حفاظت کی ہے، تم نے رشوت دی ہے، چوری کی ہے اور اپنے فرض سے ظلم کیا ہے، پھر تم غلام بن گئے ہو…. اللہ کیا کر سکتا ہے جب آپ اپنے آپ کو برا محسوس کریں تو اللہ کو آپ کی حالت بدلنے کی ضرورت ہے، کیا...؟ اللہ نے صاف کہہ دیا ہے کہ اپنے حالات کو سمجھ سے دیکھو ورنہ میں تم سے پوچھوں گا۔ خالی باتوں کی ضرورت نہیں، اللہ نے آپ کو خلیفہ بنایا، کوئی فقیر نہیں۔ کیوں غریب ہو گئے ہو؟ ایمانداری سے سوچو. گور کرو

06 November 2022

Pakistan Azadi khon mangti ha - South Korea

Aj ki Bat 2022-11-06
-------------------------------
اسلم اے علیکم
Ham South Korea maan haan....
Ap ko es ki azadi ki history bta deta hun...
Yahan bhee foji rules ki tarha crupt haqim jan naheen johhd raha tha...

Pher log nekla... School k bacha bachyan.. college and University ki youth baher aai. Foj Tank la kar nikla jesa Turkey maan huwa.. kitna soo log mare pher Korean na nazam ki bhag dod sambhali sdarti nazam aya..tabh sa South Korea 🇰🇷 ka name dunyan maan ezat sa liya jata ha. 

Yah esa free man asani sa naheen huwa.... es maan logon ka khon logon ki hard working emandari sabh sa badi cheez korean bohat ziyada hubul watan log haan. Apna mulk sa bohat ziyada piyar karta haan. Es liya korea bohat saf sothra clean green country ha.. 


Pakistaniyu... Allah ap ka hamiyun naser hu...

#Pakistan #pakistanzindabaad #gbwtrade #srfsachksath #srfhqksath 



11 October 2021

Bacha ki awaz bohat achi ha.... laken kiya?


 Subject // Bacha ki awaz bohat achi ha.... laken kiya?

Necha link diya ap sun sakta haan. Pher ek bar goor zaror kijiya ga.

Mashallah bacha ki awaz bohat achi ha....
Allah es bacha ko kamyab banaya..  ameen.

Es bacha ko kiya pata haqiqat kiya ha.. esa jasa feed kiya os na wasa hi bol diya.
Hamaan kud sochna chayaha kiya sahi ha kiya galat ha...

Muslim huta huwa insaniyat ka bhee sochna ha. Muslim name rakh lana sa Muslim naheen banta qirdar sa banta ha

Apna ap ko tek karo yah Karna ki koshish karo. Yah bohat zarori ha

Kam ez kam sach ko dakh kar iqrar karna ki  himat peda karo. Moafi mangana ka zerf  pada karo.

Sach ko dakh kar es ka inkar karna bhe kufer ha. Joht ko dakh kar chup rehna us sa bada kufer ha.

Allah samajna sochna ki tofeq eta fermaya. Ameen

Subscribe and Press Bell 🔔 for Daily Updates. 


Our Link



https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=271977354930783&id=100063555618519

30 December 2016

GB World Trading company South Korea

Hello Sir,

We are Trade & Mfg. Company here South Korea.
if have any query or offer then contact us.

Thanks
Regards
M.Arfan Ali...
+821066791588 whatsup
gwtgmarket@gmail.com
www.gbworldtradecoltd.com


video click
https://www.facebook.com/GbWorldTradeColtd/videos/926539624113388/

Jakarta next week for the 37th Plastics & Rubber Indonesia! 🇮🇩

Jakarta next week for the 37th Plastics & Rubber Indonesia! 🇮🇩 Excited to join industry professionals at JIExpo Kemayoran from 17–20 N...