28 January 2026

White Paper

White PAPER

WhatsApp: +821066791588
gbworldtradecoltd.com

#paper
#whitepaper
#woodfreepaper

26 January 2026

پاکستان، حکومت، فوج، وادی تیرہ اور دنیا۔

 السلام علیکمپاکستان، حکومت، فوج، وادی تیرہ اور دنیا۔




سوشل میڈیا کے اوپر واضح تیرہ کی نقل مکانی کی ویڈیوز یہ ویژول دیکھ کر اتنا دکھ ہوتا ہے کہ جس کے بعد بیان کرنے کو بولنے کو الفاظ باقی نہیں صرف افسوس ھے۔۔۔۔
اگر پاکستان کی سیکیورٹی ادارے یا حکومت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ ان لوگوں کو اپنا علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑے گی کیونکہ انہوں نے اپریشن کرنا ہے۔۔
تو کیا اس اپریشن کی اپروول کے ساتھ ساتھ ان لوگوں نے نقل مکانی کیسے کرنی ہے کون سے فیکٹر ہیں جنہوں نے اس نقل مکانی میں ان کا ساتھ دینا ہے اس میں کیا مشکلات پیش ا سکتی ہیں ان کا سدباب ان کے لیے کوئی سیف جگہ ان کے لیے کوئی فنڈ کیا یہ سب کے اوپر بھی غور کیا گیا؟
کیا حکومت نے یہ دیکھ لیا کہ ہمارے مخالف کی حکومت اس علاقے میں ہے تو ہم سارا الزام اس حکومت کے اوپر ڈال دیں تو اگر ایسا ہے تو کیا اس اپریشن کے ساتھ ساتھ ان کی نقل مکانی میں فوج نے اپنا کردار کوئی نہیں ادا کرنا کیونکہ وہ وہاں سے نقل مکانی سے صرف فوج کو اپریشن میں مدد دینے کے لیے اپنی جگہ خالی کر رہے ہیں تو کیا فوج کا کوئی حق نہیں ہے ان کو سپورٹ کرنے کا اس برف باری کے حالات میں اگر یہ حالات نارمل ہوں تو ہمیں کوئی بات فوج یا حکومت سے کرنے کی ضرورت نہیں لوگ یہ تکلیف اٹھا سکتے ہیں کیونکہ ان کے نصیب میں لکھا ہوا ہے۔۔۔
لیکن اب تو ایمرجنسی حالات ہیں برف باری ہے تکلیف ہے بچے ہیں عورتیں ہیں بوڑھے ہیں جانور ہیں کیا اس حکومت یا ان سکیورٹی اداروں کو اللہ کا کوئی خوف نہیں کیا؟
اپ لوگ انسان کے درجے سے گر کر صرف ایک رپورٹ ٹکل ہیومن بن گئے ہیں؟
اپ کو ان دہشت گرد کو اتنا خوف ہے کہ یہ اپ ان کو کنٹرول کرنے کے لیے پورے کا پورا ایریا خالی کراتے ہو کہا اپ کے پاس کمانڈو ایکشنز جیسی کوئی ٹیمیں نہیں ہیں جو ان کے ساتھ گوریلا وار کر سکیں؟
میرے ناقص خیال کے مطابق یہ اپ لوگوں کا فیلیر ہے۔
کیونکہ اگر اپ کرنا چاہیں اور اپ کی نیت کرنے کی ہو تو اپ جن لوگوں کو وہاں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اگر اپ انہی کو ٹول بناتے ہیں انہی کے ساتھ بات کرتے انہی کو اپنے مشن میں ساتھ ملاتے تو اپ کا کام اور اسان ہو جاتا ہے
کیونکہ جو لوگ جہاں رہ رہے ہوتے ہیں اس علاقے کی ایک ایک جگہ سے واقف ہوتے ہیں
اپ کے فوجی جوان دوسری جگہ سے جا کے کسی دوسری جگہ پہ اپریشن کریں گے تو ان کے لیے وہ ساری مشکلز ائیں گی تو بہتر تک ان علاقوں کو یوز کرتے ان کے ساتھ ہاتھ ملاتے ان کو تعاون کرتے نقل مکانی کے اندر جتنے ان کا نقصان ہوگا جس طریقے سے یہ مریں گے شاید اپ اپریشن وہاں کرتے تو اتنی تو وہاں بھی نہ ہوتی شاید اپ ان کو ساتھ ہی تیار دیتے ہیں ان کی سیکیورٹی کا انتظام کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ملتے ہیں اور مل کر وہاں اپریشن کرتے تو یہ بہت اسان اور ایزی ہوتا۔۔
میری ناقص خیالی ہے لیکن جو چیزیں نظر اتی ہیں جو چیزیں ہم نے دیکھی ہیں جو سنی ہیں جو پڑھی ہیں اس کے حساب سے تو ایسے ہی ہوتے ہیں لیکن اگر اپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو اس میں اپ کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔
اب اس کی ذمہ دار اپ خود ہو یہ لوگ بیچارے منہ سے تو بولتے ہوئے نظر نہیں ارہے لیکن ان کے دلوں سے جو بددعائیں نکلتی ہوں گی اس کو کیسے برداشت کرو گے؟
اگر اپ کے اندر بھی ایک دل دھڑکتا ہے اپ انسان ہو تو پھر بیٹھ کر سوچنا ان لوگوں کا قصور کیا ہے؟
اگر دہشت گرد یہاں ہیں تو ان کا حل کیا ہے؟
واقعی جو اپ کر رہے ہو یہی واحد حل ہے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا؟
میں نے سنا ہے کہ وہ کچے پکے کے ڈاکے ہیں وہ اج بھی اپنی جگہ موجو د ہیں ان کے متعلق اپ کا کیا خیال ہے؟
سنا ہے غزہ میں بھی اپ اپنی فوج بھیج رہے ہو وہاں بھی سنا ہے اپ کو معاہدے ہو رہے ہیں امن کے لیے
جس ٹرمپ کو اپ امن کا گہوارہ سمجھ کر اس کے ارد گرد طواف کر رہے ہو اپ کو لگتا ہے کہ وہ دنیا میں امن کرے گا؟
امن کرنے والا ملک کسی دوسرے ملک کی زمین کو بڑے ارام سے زبردستی طریقے سے ہتھیا لیں تو یہ امن کی نشانی ہے؟
ابھی وہ گرین لینڈ کے قصے سنا رہا ہے ابھی اس کو ہتھیانے کے چکر میں ہے کہ اپ کو لگتا نہیں ہے کہ یہ انٹرنیشنل گینگسٹر پارٹی کا طریقہ کار ہے؟
اس کے ملک کے پاکستان کی زمین کو بھی اپ پتہ نہیں کیا بنانے جا رہے ہو اب جیسے جیسے حالات بدلیں گے تو اگے اگے اور بہت ساری مشکلیں اپ کا انتظار کریں گے پاکستانیوں پاکستانی لوگ اللہ اپ کا حامی و ناصر ہو مجھے تو اگے بہت سخت حالات نظر ا رہے ہیں۔۔
یوکرین کی جنگ بھی ماند پڑ رہی ہے۔
تھوڑے عرصے بعد چائنہ تاءےوان کی سر پر ہوگا۔
اسرائیل اور ایران کا چیپٹر بھی ابھی باقی ہے۔
دنیا جنگوں کے دہانے پر جا رہی ہے مجھے کیوں لگتا ہے کہ یہ دنیا امن کو کھو بیٹھی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سارے
ایک دوسرے کو کاٹ کھانے پر لپک پڑیں گے۔
کیپیٹلزم
میں پوری دنیا کے سسٹم کو برباد کر دیا ہے یہ کریڈٹ کارڈذ یہ سودی نظام اس نے اپنی انتہا کو چھو لیا ہے اب یہ پورے کا پورا نظام ختم ہونے کے دہانے پر ہے اس نظام نے نمبر کو ریلٹی کی ویلیو کو اوور کیلکولیٹ کیا ہوا تھا اس اوور کیلکولیٹ کا ببل اب پھٹ چکا ہے اب اپ کو اپنے اوریجن کی طرف جانا ہے اور جس کی لپیٹ میں بہت دنیا ائے گی۔
خدارا اپنے اپ کو سمجھو اپنی اوریجن کو سمجھو اپنے حقیقی مسائل کو سمجھو اور دیکھو کہ اگے کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے اور ہمیں کیا کرنا ہے؟
یہ جتنی درد بھری کہانی ہے کس کو کہاں سے شروع کیا جائے کہاں ختم کیا جائے کچھ سمجھ نہیں ا رہا۔۔۔

اہم نکات:

  • نقل مکانی اور انخلا: 25 جنوری تک لوگوں کو رضاکارانہ یا جبری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ڈیڈ لائن تھی۔ ہزاروں خاندان (تقریباً 130,000 افراد کا تخمینہ) سخت سردی، برفباری اور شدید موسم میں اپنے گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کیمپوں، سکولوں یا دیگر جگہوں پر منتقل ہوئے ہیں، جہاں بنیادی سہولیات (کھانا، کمبل، علاج) کی شدید کمی کی شکایات ہیں۔

  • حکومتی موقف:
  • وفاقی حکومت (عطا تارڑ سمیت وزراء) اور فوج کا کہنا ہے کہ کوئی جبری انخلا یا "ڈی پاپولیشن" کا حکم نہیں دیا گیا۔ یہ سب رضاکارانہ ہے، اور پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔ خفیہ/انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، اور فوج ریلیف کام بھی کر رہی ہے (کھانا، کمبل، طبی امداد تقسیم)۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا موقف:
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور (یا سہیل آفریدی جیسے لیڈرز) کا دعویٰ ہے کہ لوگوں کو زبردستی نکالا جا رہا ہے، وفاق غلط بیانی کر رہا ہے، اور یہ سیاسی انتقام ہے۔ اگر آپریشن نہ روکا گیا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے۔

  • عوامی اور سوشل میڈیا ردعمل:
  • X (ٹوئٹر) پر لوگ شدید غم و غصے میں ہیں۔ ویڈیوز اور پوسٹس میں بے گھر ہونے، بھوک، سردی اور ظلم کی باتیں ہیں۔ کچھ لوگ فوج پر الزام لگا رہے ہیں، کچھ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردوں سے نجات ضروری ہے مگر عوام کو تکلیف نہ دی جائے۔
مجموعی صورتحال:
  • شدید برفباری اور موسم کی وجہ سے مشکلات دوگنی ہو گئی ہیں۔
  • ریلیف کام جاری ہیں، مگر متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
  • سیاسی تنازع جاری ہے — وفاق اور کے پی کے درمیان الزام تراشی ہو رہی ہے۔
  • علاقے میں دہشت گردوں (خاص طور پر TTP سے منسلک) کے خلاف کارروائی کا مقصد ہے، مگر اس سے عام لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو ٹھنڈے دل سے سوچنے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے
امین ثم امین
میاں عرفان احمد صدیقی

White Paper

White PAPER WhatsApp: +821066791588 gbworldtradecoltd.com #paper #whitepaper #woodfreepaper