Showing posts with label #pakistankarachi #Pakistan #pakistankisituation #PakistanZindabad #pakistanislamabad. Show all posts
Showing posts with label #pakistankarachi #Pakistan #pakistankisituation #PakistanZindabad #pakistanislamabad. Show all posts

23 January 2026

وادی تیرہ کا خیال کرو برف کے ساتھ ٹھٹھرتے بچوں کا خیال کرو۔۔

 السلام علیکم

خدارا اگر اپنے اپ کو مسلمان سمجھتے ہو تو وادی تیرہ کی امداد کرو۔۔۔
وادی تیرہ کا خیال کرو برف کے ساتھ ٹھٹھرتے بچوں کا خیال کرو۔۔
بزرگوں عورتوں جانور کا خیال کرو۔ اپ لوگوں کو کون سی چیز نے اس طرح چپ کر کے بٹھایا ہوا ہے خدارا اپنے لوگوں کا خیال کرو وہ بھی انسان ہے وہ بھی مسلمان ہیں وہ بھی  پاکستانی ہیں۔۔۔
ہائے افسوس ہائے مسلمان ہائے انسان افسوس تیری سوچ پہ افسوس۔۔۔
تیرے سامنے ٹھر ٹھر کے مرے ایک انسان ہائے افسوس ہائے افسوس۔۔۔

میاں عرفان احمد صدیقی

17 January 2026

اقرار الحسن کو پارٹی بنانے پر مبارکباد۔

السلام علیکم 
اقرار الحسن میں اپ کو بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں اپ نے جو پارٹی بنائی ہے۔۔۔
پیارے بھائی اس مبارک کے ساتھ ساتھ اپ کو ایک مشورہ بھی ہے۔۔
برادر ملک پاکستان کے اندر پارٹی کی کمی نہیں ہے ہر گلی 
ہر محلے پورے ملک کے اندر پارٹیوں کا انبار لگے ہوئے ہیں۔۔۔

پیارے بھائی مین چیز ہے کہ پاکستان کے لیے کام کرنا پاکستانی عوام کے لیے کام کرنا اور حقیقی پاکستان کا سوچنا یہ سب سے امپورٹنٹ گول ہے
 جس کے اندر جو حقیقی پاکستان کا فائدہ کرنے کے لیے جو پاکستان کے خاطر اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے خلوص نیت سے لوگ اتے ہیں یا تو 
وہ راستے میں بک جاتے ہیں یا  ان کے ساتھ مفادات میں شامل کر لیا جاتا ہے یا وہ خود اپنے ذاتی مفادات کے لیے اپنے اپ کو سیل پر لگا دیتے ہیں۔
 پیارے بھائی اگر اپ نے بھی انہی جماعتوں کی طرح اسی طرح کرنا ہے تو پھر اس تنظیم کا اس جماعت کا نوجوانوں کے انرجی کا اپ ٹائم ویسٹ کریں گے اور اپنا تو اپ کریں گے ہی۔۔
اگر تو اپ خلوص نیت سے ہیں دیکھو اپ کی نیت ہمیں نہیں پتہ اپ کی نیت کا اپ کو زیادہ پتہ ہے اور اپ کے اوپر بلکہ سب کے اوپر اللہ دیکھ رہا ہے۔ 
اب یہ اللہ کو پتہ ہے کہ اپ کی نیت کیا ہے اور اپ کو پتہ ہے کہ اپ کی نیت کیا ہے۔
 جس دن ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ واقعی اپ بھی پاکستان کا سوچتے ہو  اس دن سے میں بھی اپ کو بھرپور سپورٹ کروں گا ۔

ہم اس میں اپ کو مبارکباد دیتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اپ عمران خان نواز شریف زرداری اور اس طرح دوسرے جتنے بھی بڑے پولیٹیشن ہیں یا تھے یا نیکسٹ ائیں گے ان کی حمایت یا مخالفت کیے بغیر اپ صرف اپنے کام پر توجہ دیں گے اور اپنا کام کریں گے اور لوگوں کو اپنی پرفارمنس اور لوگوں کو بتائیں گے کہ سیاست اس کو کہتے ہیں جب مجھے یہ لگ جائے گا کہ اپ واقعے میں پاکستانی اور صرف اور صرف پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اور اب تک میں یہ سوچتا ہوں کہ عمران خان پاکستان کا سوچتا ہے عمران خان پاکستان کا مخالف بالکل بھی نہیں ہے اس لیے اگر اپ بھی پاکستانی ہو اور پاکستان کا سوچتے ہو تو امید ہے کہ اپ بھی عمران خان کے ساتھ مل کر کام کرو گے۔
ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ اپ اس کی پارٹی میں شامل ہو جائے اس کی پارٹی کے ساتھ اپ کوئی کنٹریکٹ کر لو ملنے کا مطلب ہے کہ اپ کا ڈائریکشن سیم ہونی چاہیے اور وہ ڈائریکشن ہے پاکستان اونلی اونلی پاکستان۔
 جہاں عمران خان غلط کرے گا اپ اس کے سامنے دیوار بنو یہی ایک اپوزیشن کا مقصد ہوتا ہے کیونکہ اب اپ کی پارٹی ائی ہے تو اپ کبھی بھی عمران خان کے اگے حکومت میں نہیں ا سکتے اگر اپ کو ان کی سپورٹ نہ ہو جو ان سب کو لے کے اتے ہیں۔

ہم اور اج کے نوجوان اور یہ عوام اپ کو بڑے غور سے اور بڑے نزدیک سے دیکھیں گے اور امید ہے کہ اپ جس مقصد کے لیے ائے ہو وہ پتہ نہیں لیکن ہمارا مطلب اور مقصد سے بھی یہی ہے کہ اپ جو ہے اس عوام کے لیے ان لوگوں نے کام کریں اور اللہ اپ کا حامی و ناصر ہو۔
شکریہ
میاں عرفان احمد صدیقی 
پاکستان زندہ باد 
#pakistan #pakistanzindabad 

25 March 2025

**پاکستان اور دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال**

**پاکستان اور دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال** خدارا ہوش کے ناخن لو...! دنیا کتنی تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان اور اس کے کنٹرولرز کس دنیا میں رہتے ہیں؟ دیکھ کر، سن کر افسوس ہی ہوتا ہے۔ آج بلوچستان کے حالات دیکھ لیں، پختونخوا کے حالات دیکھ لیں یا پنجاب کے... ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ کہیں بھی سکون اور تسلی کی کوئی خبر نہیں ملتی۔ کبھی آپ نے غور کیا کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید اللہ ہم سے ناراض ہے... یا پھر ایسا ہے؟ لیکن دوسری طرف اللہ کا فرمان ہے، جو علماء کرام فرماتے ہیں کہ جب اللہ کسی سے خوش ہوتا ہے تو اسے آزمائش میں ڈال دیتا ہے۔ اللہ جس سے محبت کرتا ہے اسے مشکل امتحان سے گزارتا ہے۔ اب آپ لوگوں کو اپنے اندر جھانک کر دیکھنا ہوگا کہ اللہ آپ سے محبت کرتا ہے، اسی لیے آپ سب پر یہ کڑا امتحان ہے... یا پھر اللہ ناراض ہے، اس لیے ہم سب پر یہ مشکل وقت آیا ہوا ہے؟ میں تو صرف اتنا کہہ سکتا ہوں: **"اللہ ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔"** ہم صرف کچھ وقت کے لیے اس دنیا میں ہیں۔ مشکل ہو یا آسانی، یہ سب ختم ہو جانے والا ہے۔ اللہ جس حال میں بھی رکھے، صبر کے ساتھ اس کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنا کام کرتے چلے جاؤ۔ اس طرح کرتے کرتے ایک دن آپ کا وسیع اور اچھا وقت آ جائے گا۔ باقی آپ کے پیچھے آپ کی محنت کے اثرات باقی رہیں گے، جو آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔ یہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔ میرے پاس صرف صبر، محنت اور علم حاصل کرنے کا راستہ ہے۔ اسی علم کی روشنی میں اسلام کی سربلندی کے لیے کام کرنا ہے۔ خالی باتوں سے کچھ نہیں بدلنے والا۔ صرف اللہ کے لیے ایک ہو جاؤ۔ تفرقوں سے باہر نکل آؤ۔ ایک مشن کے لیے اکٹھا ہو جاؤ... اور وہ مشن ہے محنت، ایمان، اسلام اور انسانیت کی بھلائی کے لیے۔ انسانوں کی آسانی کے لیے۔ **یا اللہ! میری اس نادان خواہش کو قبولیت اور کامیابی عطا فرما۔** آمین ثم آمین۔ **- محمد عرفان اے صدیقی** #gbwtrade #PakistanZindabad #IsmailiCommunity #UNITYOFISLAM

01 December 2024

سوچو ذرا! منافقت کی انتہا

سوچو ذرا! منافقت کی انتہا... پاکستانی مولوی طبقہ کس قدر نیچے گر چکا ہے۔ ان کا ایمان بھی "مینول موڈ" پر چلتا ہے، جہاں ان کے مفادات کو خطرہ لاحق ہو، وہاں فوراً جاگ جاتے ہیں، لیکن باقی وقت اپنے مفادات اور دنیاوی خواہشات میں مگن رہتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اگر فرانس میں کوئی گستاخانہ حرکت ہو تو یہ جان دینے اور لینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، لیکن جب اپنے ملک میں ظلم ہوتا ہے تو ان کی زبانیں خاموش رہتی ہیں۔ یہاں پاکستان میں ایک نمازی اللہ کے سامنے جھک رہا تھا، اور اسی وقت فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک نمازی کو شہید کر دیا۔ افسوسناک طور پر، پاکستان کی اپنی فورسز نے بھی بالکل ویسا ہی عمل دہرایا۔ کیا یہ کہنا غلط ہوگا کہ ہماری فوج بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہی ہے؟ یہ وہی فوج ہے جس پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔ اس کا مطلب کیا ہوا؟ لیکن سب سے زیادہ حیرت کی بات مولوی حضرات کا رویہ ہے۔ کیا ان کی آنکھیں بند ہیں؟ کیا ان کے کان بہرے ہو گئے ہیں؟ کیا ان کا ایمان "ریسٹ موڈ" پر ہے؟ آج، ایک مسلمان ملک میں، مسلمانوں کی اپنی فورسز نے، چاہے وہ پولیس ہو یا فوج، نہ صرف ایک نمازی کو قتل کیا بلکہ اسے کنٹینر کے اوپر سے نیچے پھینک دیا۔ کیوں؟ اس بے گناہ کا قصور کیا تھا؟ کس کے حکم پر یہ سب ہوا؟ ان سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔ پاکستانی عوام، اپنا ایمان خود دیکھو۔ اگر تم دیکھ کر بھی خاموش رہو گے تو قیامت کے دن تمہیں بھی جواب دینا ہوگا۔ یہ صرف ایمان کا مسئلہ نہیں، بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ کیا پاکستان واقعی ایک مسلم ملک ہے؟ اب تو پاکستان کے مسلم ملک ہونے پر بھی شک ہونے لگا ہے۔ خدارا، غور کرو! کیا تم نے یہاں ہمیشہ رہنے کا کوئی معاہدہ کیا ہوا ہے؟ ایک دن سب کو مرنا ہے، لیکن حق بات کہنے سے کون روک رہا ہے؟ اگر پاکستان تمہیں عزیز ہے تو حقیقی معنوں میں اس سے محبت کرو۔ منافقت چھوڑ دو۔ اللہ کے لیے، پاکستان میں منافقین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اللہ کے لیے، واپس آ جاؤ، سیدھے راستے پر۔ محمد عرفان اے صدیقی #pakistankarachi #Pakistan #pakistankisituation #PakistanZindabad #pakistanislamabad

WALLPAPER STOCK LOT FROM SOUTH KOREA

🇰🇷 WALLPAPER STOCK LOT FROM SOUTH KOREA Ready stock wallpaper rolls available for international B2B buyers. ✔ Stock Lot ✔ Vari...