Showing posts with label PTI chairman IMRAN KHAN. Show all posts
Showing posts with label PTI chairman IMRAN KHAN. Show all posts

11 May 2025

"دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے"

"دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے" بالکل میں اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ "دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے"، لیکن ہماری قوم کو اب گہرائی سے پاکستان کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت پاکستان کی صورتحال گورننس اور سیاسی استحکام کے لحاظ سے انتہائی خراب ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اہم عہدوں پر موجود افراد پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں، اور اس میں کچھ اسٹیبلشمنٹ کے عناصر بھی شامل ہیں۔ ذرا سوچیں، کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایک بھی آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں رہتا ہے؟ نہیں! کیوں؟ یہی حال ججز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کا ہے۔ وہ پاکستان میں رہنا پسند نہیں کرتے، انہیں صرف یہاں حکومت کرنا آتا ہے، یہاں سے لوٹنا آتا ہے، اور پاکستان کو کھانے کے لیے آتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں نہیں رہیں گے تو اس کا مطلب آپ جانتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان رہنے کے قابل نہیں ہے۔ اگر پاکستان کے قانون میں شروع دن سے یہ اصول ہوتا کہ کوئی بھی پاکستانی کسی بھی بہانے ملک سے باہر نہیں جا سکتا اور تمام اعلیٰ عہدے دار ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں ہی رہتے، تو کیا آج پاکستان کی یہ حالت ہوتی؟ ہرگز نہیں۔ کیونکہ اگر مجھے معلوم ہو کہ مجھے یہیں رہنا ہے تو میری مجبوری ہو گی کہ میں اس جگہ کو صاف اور محفوظ رکھوں۔ لیکن اگر مجھے یقین ہو کہ مجھے یہاں نہیں رہنا تو پھر مجھے کوئی پروا نہیں کہ یہاں گندگی ہے یا کچھ اور، مجھے تو صرف اپنی جان بچانی ہے۔ آج ہمیں سب کو مل کر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ آج کا نوجوان پاکستان کے ماحول سے مایوس ہے، یہاں ہونے والی ناانصافیوں سے مایوس ہے۔ پاکستان صرف عمران خان کا نہیں ہے، یہ صرف عمران خان کا پاکستان نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ اس لیے ہمیں سب کو مل کر اب وقت آ گیا ہے کہ جو زیادتیاں پاکستان کے ساتھ ہو رہی ہیں ان کا حساب مانگیں، اور اگر یہ حساب ہمیں نہ ملے تو اس کرپشن مافیا سے چھین لیں جو پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا رہا ہے۔ اب تبدیلی کی ضرورت ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ **- محمد عرفان اے صدیقی** #PakistanZindabad #gbwtrade #PTIchairmanIMRANKHAN

جس طرح ایک کیک کو پاکستان کے جھنڈے کی شکل میں کاٹ کر پیش کیا جاتا ہے،

جس طرح ایک کیک کو پاکستان کے جھنڈے کی شکل میں کاٹ کر پیش کیا جاتا ہے، آج پاکستان کو بھی اسی طرح ٹکڑوں میں کاٹا جا رہا ہے۔ خدا کے واسطے! پاکستان کی خوشیاں ضرور منائیں، لیکن اس کے ساتھ اس کی فکر بھی کریں کہ پاکستان کو ان حالات سے کیسے نکالا جا سکتا ہے۔ یہ کسی اور کا نہیں، ہم سب کا کام ہے، کیونکہ آج آپ جس مقام پر ہیں، یہ صرف اتفاق کی بات نہیں، یہ اتحاد، یکجہتی، اور ایک آواز بلند کرنے کی بات ہے۔ ہمیں ایک ایسی آواز اٹھانی ہوگی جو ہر پاکستانی کو حوصلہ دے کہ سب خود غرض نہیں ہیں، آج بھی پاکستان کے بارے میں سوچنے والے لوگ موجود ہیں۔ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے جس اتحاد کی ضرورت ہے، وہ ہم سب پاکستانیوں کے اندر موجود ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہونا چاہیے — پاکستان! اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہماری کوئی پہچان نہیں۔ پاکستان اگر وجود میں آیا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے۔ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے، کوئی اتفاق نہیں۔ ہر چیز کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے، اور اس مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے میں یہی کہوں گا : **پاکستان زندہ باد!** **پاکستان اور کوریا کی یکجہتی زندہ باد!** **- محمد عرفان اے صدیقی** #PakistanZindabad #gbwtrade #PTIchairmanIMRANKHAN

WALLPAPER STOCK LOT FROM SOUTH KOREA

🇰🇷 WALLPAPER STOCK LOT FROM SOUTH KOREA Ready stock wallpaper rolls available for international B2B buyers. ✔ Stock Lot ✔ Vari...