25 March 2025
السلام علیکم سر @حسن نثار #حسن_نثار**
https://youtu.be/ljVsuSlNQmE?si=m1XCQdvfG3SC0Dxm
**السلام علیکم سر @حسن نثار #حسن_نثار**
میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کے نظریات اور سوچ کو بہت پسند کرتا ہوں۔ آپ مسلمانوں کے بارے میں جو فکرمندی رکھتے ہیں، میں اس کی بہت قدر کرتا ہوں۔
آپ ہی فرماتے ہیں کہ جس سے محبت ہو، اگر کوئی گلہ ہو تو اسی سے شیئر کرنا چاہیے کیونکہ جب بات کہیں اور سے آتی ہے تو معاملہ بگڑ جاتا ہے۔
سر، آپ کا حالیہ بیان سن کر بہت حیرت ہوئی۔ خاص طور پر میں آپ کی بات سے متفق ہوں، لیکن مکمل طور پر نہیں۔
سر، جنت میں حوروں کے حوالے سے جو بات کہی گئی ہے کہ ان کا قد 130 فٹ ہوگا اور مولانا کے مطابق تمام انسانوں کا قد بھی جنت میں 130 فٹ ہوگا، یہ ایک بہت کھلا بیان ہے۔
اگر آپ اس بات کو غلط سمجھتے ہیں تو آپ کو علمی انداز میں اس کی وضاحت کرنی چاہیے تاکہ مولانا کی بات غلط ثابت ہو۔ لیکن اگر آپ اس کو غلط ثابت نہیں کرتے تو پھر ادھوری بات کرکے آپ مولانا کی بات کو مسترد بھی نہیں کر سکتے۔
ہم نئی نسل کو آپ جیسے بڑوں نے رہنمائی دینی ہے۔ اگر آپ لوگ آپس میں ہی کنفیوز ہیں تو ہم اس نوجوان نسل کا کیا بنے گا؟
براہِ کرم، اس موضوع کو واضح کریں تاکہ ہم سب کو حقیقت کا پتہ چل سکے۔
آپ کا خیرخواہ،
**محمد عرفان اے صدیقی** #gbwtrade
جزاک اللہ!
#HasanNisar Hassan Nisar #HassanNisar Hassan
@hassannisarofficial
@HassanNisar
#HassanNisar
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment