Powered By Blogger

25 March 2025

دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے

"دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے" بالکل میں اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ "دہشت گردی پاکستان کے معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے"، لیکن ہماری قوم کو اب گہرائی سے پاکستان کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت پاکستان کی صورتحال گورننس اور سیاسی استحکام کے لحاظ سے انتہائی خراب ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اہم عہدوں پر موجود افراد پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں، اور اس میں کچھ اسٹیبلشمنٹ کے عناصر بھی شامل ہیں۔ ذرا سوچیں، کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایک بھی آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں رہتا ہے؟ نہیں! کیوں؟ یہی حال ججز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کا ہے۔ وہ پاکستان میں رہنا پسند نہیں کرتے، انہیں صرف یہاں حکومت کرنا آتا ہے، یہاں سے لوٹنا آتا ہے، اور پاکستان کو کھانے کے لیے آتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں نہیں رہیں گے تو اس کا مطلب آپ جانتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان رہنے کے قابل نہیں ہے۔ اگر پاکستان کے قانون میں شروع دن سے یہ اصول ہوتا کہ کوئی بھی پاکستانی کسی بھی بہانے ملک سے باہر نہیں جا سکتا اور تمام اعلیٰ عہدے دار ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان میں ہی رہتے، تو کیا آج پاکستان کی یہ حالت ہوتی؟ ہرگز نہیں۔ کیونکہ اگر مجھے معلوم ہو کہ مجھے یہیں رہنا ہے تو میری مجبوری ہو گی کہ میں اس جگہ کو صاف اور محفوظ رکھوں۔ لیکن اگر مجھے یقین ہو کہ مجھے یہاں نہیں رہنا تو پھر مجھے کوئی پروا نہیں کہ یہاں گندگی ہے یا کچھ اور، مجھے تو صرف اپنی جان بچانی ہے۔ آج ہمیں سب کو مل کر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ آج کا نوجوان پاکستان کے ماحول سے مایوس ہے، یہاں ہونے والی ناانصافیوں سے مایوس ہے۔ پاکستان صرف عمران خان کا نہیں ہے، یہ صرف عمران خان کا پاکستان نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ اس لیے ہمیں سب کو مل کر اب وقت آ گیا ہے کہ جو زیادتیاں پاکستان کے ساتھ ہو رہی ہیں ان کا حساب مانگیں، اور اگر یہ حساب ہمیں نہ ملے تو اس کرپشن مافیا سے چھین لیں جو پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا رہا ہے۔ اب تبدیلی کی ضرورت ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ **- محمد عرفان اے صدیقی** #PakistanZindabad #gbwtrade #PTIchairmanIMRANKHAN

No comments:

Post a Comment