السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری طرف سے تمام اہل مسلمانوں کو عید مبارک۔
عید خوشی کے موقع پہ جہاں خوشی بھی ہے غم بھی ہے یہ زندگی کا حصہ ہے اور اپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ بڑے مقصد کے لیے بڑی قربانیاں بڑی تکلیفیں کاٹنا پڑتی ہیں۔
دکھ تکلیف یہ زندگی کا حصہ ہے۔
ایک اور افسوس ناک خبر جس پہ بہت دکھ ہوا کہ اہل شیعہ کو بولا جا رہا ہے کہ اپ ایران سے اتنی محبت کرتے ہو تو ایران چلے جاؤ؟
یہ بیان جس نے بھی دیا ہے وہ نہایت ہی گھٹیا اور نہایت ہی بزدل اور نہایت ہی پرلے درجے کا بغیرت انسانوں میں سے ہوگا۔
اب اپ بول رہے ہو کہ یہ ایسی سخت زبان کیوں یوز کر رہے ہو۔۔۔۔۔
اتنی سخت زبان یوز کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ انسان جو پاکستان کے اندر رہنے والے لوگوں میں تفرقہ ڈالے دراڑ ڈالے وہ اصل میں غدار ہے چاہے وہ کوئی ہے۔
اس ٹائم پر مسلم اماں کو اکٹھا ہونا ہے اور اپنے اندر منافقت کرنے والوں اور ایسے عناصر کو پہچاننا ہے جو اپ لوگوں کو تقسیم کرنا چاہ رہا ہے کیونکہ یہ انگریزوں کے پیروکار ہیں اور انگریزوں کا یہ اصول رہا ہے کہ وہ ڈیوائڈ اینڈ رول۔
اور وہ اس کے اوپر ہی قائم دائم رہے اور اج بھی یہ وہی قانون چل رہا ہے کہ اپ لوگوں کو پہلے الگ کرو اور پھر اکیلا کرو اور اکیلے اکیلے کر کے مار دو۔
ایسے موقع پر اپ سب کو متحد رہنا ہے اور ایسے عناصر کو مسترد کرنا ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ اوپر اللہ کی ذات ہے۔
اپ کو اللہ نے اس دنیا میں بھیجا ہے اور اپ نے اللہ کے لیے ہی جینا ہے اور اللہ کے لیے ہی مرنا ہے یہی ہے انسان کا مقصد ہے اس دنیا میں انے کا اور اللہ کے حکم کو قائم کرنے کا۔
اللہ ہمیں اپنے مقصد کو پہچاننے کی اور صبر کرنے کی اور ان حالات میں متحد ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
امین ثم امین
اہل مسلمان زندہ باد
انسانیت پائندہ باد
میاں عرفان احمد صدیقی
#allmuslimsunity
#islam
#insaniyat
#pakistan
No comments:
Post a Comment