16 March 2026

2022-11-05آج کی بات۔ ۔

‏2022-11-05
آج کی بات

السلام علیکم

آج پھر دل کو دکھ ہوا یہ دیکھ کر۔
کوئی رو رہا تھا اور کچھ لوگ اُس پر ہنس رہے تھے۔
ویسے اس معاشرے میں اتنا دکھ کیوں ہے…؟
کرب یہ ہے کہ ظلم کرنے والا بھی انسان ہے اور خود کو مسلمان بھی کہلاتا ہے۔
ظلم بھی کر رہا ہے اور پھر بھی یہ کہہ رہا ہے کہ ہم حق پر ہیں۔
پھر بھی لوگ دیکھ رہے ہوں گے…
کسی نے آنکھیں بند کر لی ہوں گی،
کسی نے دروازے بند کر لیے ہوں گے۔
کیا اسی کا نام دنیا ہے…؟
اللہ کسی کو ایسا احساس نہ دے،
کیونکہ اس احساس کے درد کو سہنا بھی ایک الگ درد ہے۔
لیکن ہر کسی کے لیے محسوس کرنا ممکن نہیں…
بلکہ شاید ناممکن ہے۔
میں تو صرف دعا ہی کر سکتا ہوں
اپنے پاکستان کی حالت پر۔
اے اللہ!
تو سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

سبحان اللہ 
الحمدللہ 
لا الہ الا اللہ اللہ اکبر 

میاں عرفان احمد صدیقی

No comments:

Post a Comment

Eid Mubarak

تمام اہل مسلمانوں کو ہماری طرف سے تہ دل سے عید مبارک السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہماری طرف سے اپ سب کو تہ دل سے عید مبارک۔...